پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان وائٹ بال سیریز کا شیڈول سامنے آگیا

آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم وائٹ بال سیریز کے لیے جنوری میں پاکستان کا دورہ کرے گی،  یہ سیریز دو حصوں پر مشتمل ہوگی جس میں تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچ شامل ہوں گے۔

ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز 30 جنوری سے 5 فروری تک کھیلی جائے گی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل ہوگی،تین ون ڈے میچوں کی سیریز 13 مارچ سے 19 مارچ تک کھیلی جائے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ جلد ہی سیریز کے مکمل وینیوز اور شیڈول کا اعلان کرے گا۔

آئی سی سی کے فیوچر ٹورز پروگرام2025 اور 2027 کے مطابق یہ دورہ آسٹریلیا کا پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا 2022 کے تاریخی دورے کے بعد جس میں ٹیسٹ، ون ڈے اور ایک ٹی20 آئی میچ شامل تھے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او ٹڈ گرینبرگ نے حالیہ ورچوئل پریس کانفرنس میں اس دورے کی تصدیق کی اور دونوں ممالک کے درمیان مضبوط شراکت داری کی تعریف کی۔

2024 میں پاکستان نے ون ڈے سیریز 2-1 سے جیت کر 2002 کے بعد پہلی بار آسٹریلیا کی زمین پر ون ڈے سیریز میں فتح حاصل کی تھی جبکہ آسٹریلیا نے ٹی20 آئی سیریز 3-0 سے اپنے نام کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ٹرافی کی رونمائی

آسٹریلیا سے سیریز سے پہلے پاکستان اکتوبر نومبر میں سری لنکا کے خلاف تین ون ڈے میچ کھیلے گا اور پھر نومبر 2025 میں افغانستان اور سری لنکا کے ساتھ ایک ٹرائی سیریز میں حصہ لے گا۔

Scroll to Top