واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوج کو جوہری ہتھیاروں کی فوری ٹیسٹنگ کا حکم جاری کر دیا ہے۔
صدر نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ انہوں نے محکمہ جنگ کو یہ حکم دیا ہے اور یہ عمل فوری طور پر شروع کیا جائے گا۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ اقدام امریکہ کو ان ممالک کے مقابلے میں برابر کی سطح پر رکھنے کے لیے ضروری ہے جو جوہری ہتھیاروں کے پروگرام رکھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں امریکہ کے پاس سب سے زیادہ ہتھیار موجود ہیں، روس دوسرے نمبر پر ہے جبکہ چین پانچ برسوں میں امریکہ کے برابر آ سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : معروف موسیقار خواجہ خورشید انور کو دنیا سے رخصت ہوئے 41 برس بیت گئے
انہوں نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا کیونکہ دیگر ممالک کے پاس ٹیسٹنگ پروگرام موجود ہیں اور امریکہ کو اپنی قوت دفاعی برقرار رکھنی ہے۔





