پشاور: لاہور اور پشاور میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، جس سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔
لاہور میں پانچ کلوگرام آٹے کا تھیلا 50 روپے مہنگا ہو کر اب 850 روپے میں دستیاب ہے۔
ہول سیل مارکیٹ میں دکاندار پانچ کلو آٹے کا تھیلا 790 روپے میں خرید رہے ہیں، جبکہ چند دنوں میں مجموعی طور پر قیمت میں 120 روپے اضافہ ہو چکا ہے۔
خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں بھی آٹے کی قیمت میں دو روز میں 200 روپے تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بھارت افغانستان کی خودمختاری کی ضمانت نہیں دے سکتا، طلال چوہدری
آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق بیس کلو مکس آٹے کے تھیلے کی قیمت 2600 روپے سے بڑھ کر 2800 روپے ہو گئی ہے، جبکہ فائن آٹے کا بیس کلو تھیلا 2750 سے بڑھ کر 2950 روپے کا ہو گیا ہے۔
آٹا ڈیلرزکا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس رجحان سے عام شہریوں پر دباؤ بڑھ رہا ہے اور ضروری ہے کہ حکام فوری اقدامات کریں تاکہ آٹے کی رسد اور قیمتوں میں استحکام قائم رہے۔





