مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کر گئے

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما اور سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کر گئے۔

وہ گزشتہ دو ہفتوں سے سانس کی تکلیف کے باعث علیل تھے اور اسلام آباد کے ایک نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

عرفان صدیقی سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔

وہ مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتے تھے اور طویل عرصے تک ان کے مشیر برائے امورِ قومی تاریخ و ادبیات بھی رہے۔

صدر مملکت، وزیر اعظم، وزیر داخلہ، وفاقی وزرا، ن لیگ کے قائدین، نواز شریف اور دیگر سیاسی شخصیات نے عرفان صدیق کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُن کے جانے سے ایک بڑا خلا پیدا ہوگیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز خبر آئی تھی کہ سینیٹر عرفان صدیقی کو طبیعت ناسازی کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جس کے بعد رات گئے یہ ذرائع سے یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا ہے۔

Scroll to Top