پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، فائنل میچ میں وائرل ہونے والی لڑکی کون ہے؟

کراچی سے تعلق رکھنے والی فیشن ماڈل عارفہ جنید انجم کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ ملکی سیریز کے فائنل میچ کے دوران لائیو ٹی وی پر بار بار نظر آنے کے بعد وائرل ہوگئی تھیں۔

 واضح رہے کہ عارفہ اس لیے توجہ کا مرکز بنی کیونکہ میچ کے دوران ان کے ردعمل کو ظاہر کرتے ہوئے کیمرہ ان کے چہرے پر واپس آتا رہا۔ میچ کے فورا بعد متعدد سوشل میڈیا صارفین نے عارفہ جنید کے اسکرین شاٹس شوشل میڈیا ویب سائٹس پر پوسٹ کرنا شروع کردیئے۔

بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے عارفہ کی دلکش خوبصورتی کی تعریف کی جبکہ کچھ نے لائیو ٹرانسمیشن کے دوران ایک ہی لڑکی مسلسل دیکھانے  تشویش کا اظہار کیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ عارفہ کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 500 سے بھی کم تھی۔مذکورہ میچ کے بعد ان کے انسٹاگرام فالوورز میں دن بدن تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور 17 فروری کو ان کے فالوورز 32 ہزار سے تجاوز کرچکے ہیں۔

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سہ ملکی ون ڈے سیریز کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

یہ بھی پڑھیں: میچ فکسنگ کے الزام میں بنگلادیشی خاتون کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد

 

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے میچ میں بلیک کیپس نے میزبان ٹیم کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر 45.2 اوورز میں 243 رنز کا ہدف باآسانی حاصل کرلیا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے آخری میچ میں گرین شرٹس کی جانب سے ول او رورکے نے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ڈیرل مچل اور ٹام لیتھم نے نصف سنچریاں بنا کر نیوزی لینڈ کی ٹیم کو 28 گیندیں باقی رہتے ہوئے ہدف حاصل کرلیا۔

نسیم شاہ نے 8 اوورز میں 43 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں جس کے بعد نیوزی لینڈ کی بیٹنگ کا آغاز پاکستانی شائقین کے لیے پرامید نظر آیا۔

تاہم کین ولیمسن کی ڈیون کونوے کے ساتھ 71 رنز کی شراکت سے قبل از وقت امید وں پر پانی پھر گیا۔

پاکستان کی جانب سے بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی، ابرار احمد اور سلمان علی آغا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

آغا نے 18 ویں اوور میں ولیمسن کی خطرناک پارٹنرشپ ختم کی جبکہ نسیم شاہ نے ڈیرل مچل کے ساتھ 31 رنز کی شراکت قائم کرنے کے بعد کونوے کو اپنا شکار بنایا۔

Scroll to Top