غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی گرفتاری کا حکم، ٹاسک فورس قائم

غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی گرفتاری کا حکم، ٹاسک فورس قائم

ڈی ایف سی، سی ٹی ڈی اور اسپیشل برانچ کی معاونت سے 13 تھانوں میں ٹاسک فورس غیر قانونی افغان باشندوں کی گرفتاری کے لیے متحرک ۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی گرفتاری اور واپس بھیجنے کے لیے 13 تھانوں میں ٹاسک فورس قائم کر دی ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز کی ہدایت پر قائم کی گئی اس ٹاسک فورس کو تھانوں کی سطح پر کارروائی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ہر تھانے کی ٹاسک فورس میں چار پولیس ملازمین شامل ہوں گے، جن کی سربراہی سب انسپکٹر اور اے ایس آئی کریں گے۔ ٹاسک فورس کو روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ اعلیٰ حکام کو پیش کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔ پولیس نے کہا کہ ٹاسک فورس میں شامل ملازمین کو اضافی ڈیوٹی پر نہیں بھیجا جائے گا۔

ٹاسک فورس کو تھانے کے ڈی ایف سی، فیلڈ اسٹاف اور سیکیورٹی برانچ کی معاونت حاصل ہوگی۔ مزید برآں، تھانوں کی سطح پر سی ٹی ڈی اور اسپیشل برانچ اسٹاف بھی ٹاسک فورس کے ساتھ تعاون کریں گے تاکہ کارروائی مؤثر اور مربوط ہو۔

ٹاسک فورس درج ذیل تھانوں میں قائم کی گئی ہے:پیرودھائی، رتہ امرال، ٹیکسلا، واہ کینٹ، صدر واہ، مندرہ، جاتلی، روات، صدر بیرونی، دھمیال، چونترہ، چکری اور نصیرآباد۔پولیس حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ غیر قانونی مقیم افراد کے بارے میں معلومات فراہم کریں تاکہ قانون کے مطابق کارروائی کی جا سکے۔

Scroll to Top