مزید بارشیں یا شدید سردی؟ خیبر پختونخوا میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمۂ موسمیات نے بتا دیا

مزید بارشیں یا شدید سردی؟ خیبر پختونخوا میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمۂ موسمیات نے بتا دیا

خیبرپختونخوا میں آج موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان، پہاڑی علاقوں میں سخت سردی کی پیشگوئی۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا میں آج مجموعی طور پر موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے، جبکہ صوبے کے بالائی اور پہاڑی اضلاع میں شدید سردی برقرار رہے گی۔

محکمۂ موسمیات پشاور نے بتایا کہ دیر میں کم از کم درجہ حرارت منفی 1 ڈگری جبکہ چترال میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔ صوبے کے دیگر اضلاع میں درجہ حرارت نسبتاً بہتر رہے گا، جن میں ایبٹ آباد اور پشاور میں 5 ڈگری، بنوں میں 10 ڈگری اور ڈیرہ اسماعیل خان میں 11 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔ بالائی، پہاڑی اور میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے وقت سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

پشاور اور دیگر میدانی اضلاع میں ہلکی دھند پڑنے کی پیشگوئی بھی جاری کی گئی ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں دن کے اوقات میں موسم نسبتاً خوشگوار رہے گا مگر رات کے وقت سخت سردی چھا جائے گی۔

محکمۂ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ دنوں میں سرد موسم کی شدت مزید بڑھ سکتی ہے، اس لیے شہری گرم لباس استعمال کریں اور سفر کرنے والے افراد خصوصی احتیاط اختیار کریں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردی برقرار رہی

Scroll to Top