آسان اقساط اور سود سے پاک آئی فون 17 ، آج ہی حاصل کریں

پاکستان میں ایپل کے جدید ترین iPhone 17 Pro، iPhone 17 Pro Max اور iPhone 17 سیریز اب باضابطہ طور پر دستیاب ہیں، اور ایم سی بی بینک نے صارفین کے لیے بغیر کسی سود (0% مارک اپ) کے اقساطی منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

اس منصوبے میں iPhone Air ماڈل بھی شامل ہے، جس سے ایپل ڈیوائسز کے شوقین افراد کے لیے خریداری مزید آسان ہو گئی ہے۔

ایم سی بی بینک کے مطابق صارفین اپنے MCB کریڈٹ کارڈ کے ذریعے یہ ڈیوائسز خرید سکتے ہیں اور ادائیگی کو مختلف دورانیوں میں تقسیم کر سکتے ہیں۔ پروسیسنگ فیس بھی مکمل طور پر ختم کر دی گئی ہے، جس سے یہ آفر مزید قابلِ برداشت بن گئی ہے۔

اقساط کی مدت:
صارفین کے لیے 3، 6، 9، 12، 15، 18، 24، 30 اور 36 ماہ تک کی اقساط دستیاب ہیں۔ تمام اقساط 0% مارک اپ کے ساتھ فراہم کی جا رہی ہیں، یعنی صارفین صرف اصل قیمت ادا کریں گے۔

مفت پروٹیکشن بنڈل:
ایم سی بی کی جانب سے خریداری کرنے والے صارفین کو ایک سال کی اضافی وارنٹی، ایک مرتبہ اسکرین ریپلیسمنٹ، ایک مرتبہ بیک گلاس ریپلیسمنٹ اور 20W اوریجنل ایپل فاسٹ چارجر بھی فراہم کیا جائے گا۔

خریداری کا طریقہ:
کوئی بھی صارف iPhone 17 سیریز کو اقساط پر خریدنا چاہتا ہے تو وہ ایم سی بی ہیلپ لائن نمبر 042/021-111-000-622 پر کال کر کے بکنگ کرا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سی ٹی ڈی نے باجوڑ میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا کر افغان خودکش بمبار اور ہینڈلر کو گرفتار کر لیا

تمام ٹرانزیکشنز صرف MCB کریڈٹ کارڈ کے ذریعے کی جائیں گی اور ڈیوائس صارف کے پتے پر ڈیلیور کی جائے گی۔

Scroll to Top