پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے پاکستان سپر لیگ کے 11ویں سیزن کے انعامات کا اعلان کر دیا ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کی آئندہ ایڈیشن میں فرنچائزز کو مالی طور پر بھرپور انعامات دیے جائیں گے۔
محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کی چیمپئن ٹیم کو 5 لاکھ ڈالر جبکہ رنرز اپ کو 3 لاکھ ڈالر دیے جائیں گے۔

کرکٹ کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرنے والی بہترین فرنچائز کو 2 لاکھ ڈالر کے انعام سے نوازا جائے گا۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ یہ اقدامات پاکستان کرکٹ کو نئی بلندیوں تک لے جانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔
واضح ہے پاکستان سپر لیگ کے سیزن الیون میں رواں سال 6 کی بجائے 8 ٹیمیں حصہ لیں گی اور دو نئی ٹیموں کی نیلامی 6 جنوری کو متوقع ہے۔
ممکنہ شہروں میں فیصل آباد، راولپنڈی، حیدرآباد، سیالکوٹ، گلگت اور مظفرآباد شامل ہیں۔
پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر نے اس سلسلے میں کہا کہ لیگ عالمی معیار کی ٹی ٹوئنٹی مقابلہ کے طور پر مسلسل ترقی کر رہی ہے اور بین الاقوامی کرکٹ کی دنیا میں اپنا منفرد مقام بنا رہی ہے۔
واضح رہے پاکستان سپر لیگ نے اعلان کیا ہے کہ دو نئی فرنچائز ٹیموں کی نیلامی 6 جنوری 2026 کو ہوگی۔
اس اقدام کا مقصد لیگ کے پھیلاؤ، شائقین کے ساتھ رابطہ بڑھانا اور پاکستان بھر میں کرکٹ کے مواقع فراہم کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل میں دو نئی ٹیموں کی شمولیت:پی سی بی کی وضاحت
ممکنہ شہروں میں فیصل آباد، راولپنڈی، حیدرآباد، سیالکوٹ، مظفرآباد اور گلگت شامل ہیں اور کامیاب بولی دہندگان کو ٹیم یا شہر کا انتخاب کرنے کا حق حاصل ہوگا، نیلامی میں صرف اہل بولی دہندگان حصہ لے سکیں گے۔
نئی ٹیموں کے شامل ہونے سے مقابلے مزید دلچسپ ہوں گے، نوجوان کھلاڑیوں کے لیے مواقع بڑھیں گے اور ملکی کرکٹ کی ترقی میں مدد ملے گی۔





