ایبٹ آباد: خاتون پر تیزاب پھینکنے والا ملزم گرفتار

ایبٹ آباد کے علاقے تھنڈا چوا میں موٹر سائیکل سوار کی جانب سے تیزاب پھینکنے سے خاتون شدید زخمی ہو گئیں۔

تاہم پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر طفیل کے مطابق موٹر سائیکل سوار نے 34 سالہ خاتون پر تیزاب پھینک دیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئی۔ زخمی خاتون کو فوری طور پر ایبٹ آباد کے اسپتال منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: نوشہرہ پولیس مقابلہ میں ایک منشیات فروش جاں بحق، دیگر فرار

ڈی پی او کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے ایف آئی آر درج کر کے معاملے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

اسی روز ایک اور کاروائی میں ہری پور پولیس نے تھانہ خان پور میں ایک 14 سالہ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے۔

Scroll to Top