چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ: پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا، پہلے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے بولنگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
کراچی کے نیشنل بینک ایرینا میں پاکستان کی جانب سے میگا ایونٹ کا پہلا اوور شاہین شاہ آفریدی نے کرایا جبکہ دوسرے اینڈ سے دوسرا اوور نسیم شاہ نے کیا۔اس سے قبل ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا
کہ دوسری اننگز میں یہاں اوس پڑتی ہے، فاسٹ بولر حارث رؤف ٹیم میں شامل ہیںمحمد رضوان نے کہا کہ ہم دفاعی چیمپئن ہیں اس لیے تھوڑا دباؤ ہوگا۔اس موقع پر نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے کہا کہ وکٹ اچھی لگ رہی ہے رات میں اوس ہوگی۔