راولپنڈی:ٹی 20 ٹرائی نیشن سیریز کا فائنل آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں شام 6 بجے سے میدان میں اتریں گی۔
ٹرائی نیشن سیریز میں پاکستان ٹیم نے چار میچز میں سے تین جیت کر فائنل میں جگہ بنائی، جبکہ سری لنکن ٹیم نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے ابتدائی دو میچز کے بعد آخری میچ میں زمبابوے کو شکست دے کر فائنل کی دوڑ میں جگہ بنائی۔
پاکستانی کپتان سلمان علی آغا اور سری لنکن کپتان داسن شناکا نے مقامی ہوٹل میں ٹرافی کے ہمراہ تصاویر بھی کھینچوائیں اور فائنل سے قبل حوصلہ افزائی کا مظاہرہ کیا۔
آج کا فیصلہ کن میچ دونوں ٹیموں کے لیے بڑا اہم ہوگا، اور شائقین کرکٹ کو ایک سنسنی خیز مقابلے کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پی ایس ایل کی فرنچائز ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے ٹیم کی ملکیت چھوڑ دی
جبکہ دوسری جانب پاکستان سپر لیگ کی ٹیم ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے جاری طویل تنازع کے بعد فرنچائز کی ملکیت چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
علی ترین نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے مداحوں کو اس فیصلے سے آگاہ کیا۔
علی ترین نے اپنے بیان میں کہا کہ ملتان سلطانز کے ساتھ وابستگی ان کی زندگی کے بڑے اعزازات میں سے ایک تھی۔
انہوں نے لکھا کہ ٹیم، کھلاڑیوں، اسٹاف اور جنوبی پنجاب کے عوام سے ان کا رشتہ بے حد مضبوط رہا ہے، اور یہ وہی خطہ ہے جس کی نمائندگی پر ان کے مرحوم چچا عالمگیر ترین بھی فخر محسوس کرتے تھے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ہر سیزن میں وہ اپنے کھلاڑیوں کو یاد دلاتے تھے کہ جنوبی پنجاب ایسے لوگوں کا خطہ ہے جو محنت، حوصلے اور اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھانے کے لیے جانے جاتے ہیں۔
علی ترین کے مطابق شکست معاف ہو سکتی ہے مگر جدوجہد ترک کرنا نہیںاور یہی جذبہ ملتان سلطانز کی پہچان رہا۔





