سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا ۔
سیکیورٹی زرائع کے مطابق فورسز نے شمالی وزیرستان کے گاؤں شاشپالی میں خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر اسلحہ برآمد کرلیا ہے ۔

برآمد کئے گئے اسلحہ میں راکٹ لانچر، مشین گنز اور بڑی مقدار میں گولہ بارود شامل تھا۔
زرائع کے مطابق قبضہ میں لئے گئے ہتھیار دہشت گردوں کی جانب سے دراندازی یا سیکیورٹی فورسز کے خلاف ممکنہ حملوں میں استعمال کیے جا سکتے تھے۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں مزید سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کا مکمل طور پر خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔





