بائنانس سینئر لیڈرشپ کا پاکستان کا دورہ، وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اہم ملاقات

بائنانس سینئر لیڈرشپ کا پاکستان کا دورہ، حکومت نے ڈیجیٹل اثاثہ جات کے ضابطوں کے لیے مضبوط عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بائنانس کی سینئر قیادت بشمول گلوبل سی ای او رچرڈ ٹینگ نے اسلام آباد کا دورہ کیا اور اعلی قیادت سے ملاقات کی۔

ایک اجلاس بھی اس حوالے سے منعقد کیا گیا جس میں وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف، چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسزفیلڈ مارشل سید عاصم منیر این آئی (ایم ) ایچ جے نے شرکت کی۔

چیئرمین پاکستان ورچوئل ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب نے بھی اجلاس میں شرکت کی اور اپنے ادارے کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔

Scroll to Top