پشاور، کرکٹ شائقین کے لئے بری خبر

پشاور کے کرکٹ شائقین کے لئے بری خبر ہے کہ پاکستان سپر لیگ دسویں ایڈیشن کا کوئی بھی میچ پشاور میں نہیں کھیلا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل فرنچائز مالکان اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام کے درمیان ویڈیو لنک کے ذریعے اہم اجلاس ہوا۔ رپوٹس کے مطابق فرنچائز مالکان نے پشاور اسٹیڈیم میں میچ کھیلنے کے حوالے غیر ملکی کھلاڑیوں اور کوچز کے تحفظات سے آگاہ کیا۔

جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کا کوئی بھی میچ پشاور اسٹیڈیم میں نہیں کھیلا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق پشاور اسٹیڈیم میں ڈومیسٹک اور نیشنل میچز کے بعد پی ایس ایل کے میچز کھیلنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: فخر زمان چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے

یاد رہے کہ آئی سی سی کے وفد نے رواں ماہ پشاور کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور 2018 سے جاری تعمیراتی کام اور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا تھا۔ جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ پی ایس ایل کے دو میچز پشاور میں کھیلے جائیں گے۔

Scroll to Top