خیبر پختونخوا میں گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری

پشاور: سوئی ناردرن گیس کمپنی (SNGPL) نے خیبر پختونخوا کے لیے گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

یہ شیڈول دسمبر سے فروری تک نافذ العمل ہوگا اور صارفین کو تین مخصوص اوقات میں گیس فراہم کی جائے گی۔

نئے شیڈول کے مطابق صبح ساڑھے 5 بجے سے ساڑھے 8 بجے تک، دوپہر ساڑھے 11 بجے سے ڈیڑھ بجے تک، اور شام ساڑھے 5 بجے سے ساڑھے 8 بجے تک صارفین کو گیس میسر ہوگی۔ اس دوران عوام ناشتہ یا کھانا بنا سکتی ہے۔

سوئی ناردرن گیس حکام نے بتایا ہے کہ صنعتی سیکٹر کے لیے لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی، تاہم سردیوں میں گیس کی طلب کئی گنا بڑھ چکی ہے جس کے باعث گھریلو صارفین کو مخصوص اوقات میں گیس فراہم کی جا رہی ہے۔

صارفین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ نئے شیڈول کے مطابق اپنے روزمرہ کے کاموں کو ترتیب دیں تاکہ گیس کی دستیابی میں کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں : شدید دھند کے پیش نظر نیشنل ہائی ویز اور موٹروے پولیس نے ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی

جبکہ دوسری جانب حادثات سے بچاؤ کے لیے موٹروے پولیس کی ٹریول ایڈوائزری، دھند میں ہائی بیم سے گریز اور حفاظتی اقدامات کی ہدایت

تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے ملک کے مختلف حصوں میں شدید دھند کے پیش نظر شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق دھند کے دوران حد نگاہ متاثر ہونے کی وجہ سے حادثات میں اضافہ کا خدشہ بڑھ جاتا ہے، اور ضرورت پڑنے پر موٹروے کو عارضی طور پر بند بھی کیا جا سکتا ہے۔

ترجمان نے شہریوں کو ہدایت کی کہ صبح 10 بجے سے رات 8 بجے کے درمیان سفر مکمل کریں اور رات کے وقت غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گاڑی میں فوگ لائٹس کا استعمال لازمی ہونا چاہیے، وائپرز درست حالت میں رکھیں اور اگلی گاڑی سے فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔

Scroll to Top