خیبرپختونخوا کابینہ نے اساتذہ کے لیے ای ٹرانسفر پالیسی 2025 کی منظوری دیدی

کاشف الدین سید

خیبرپختونخوا کابینہ نے محکمہ تعلیم میں اساتذہ کے لیے ای ٹرانسفر پالیسی 2025 کی منظوری دیدی جس کا مقصد میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔

 وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ یہ پالیسی بانی پاکستان تحریک انصاف کے وژن کے مطابق تعلیم کے شعبے میں شفافیت اور میرٹ کی بالادستی کو فروغ دے گی۔

سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ ای ٹرانسفر پالیسی وقت کی اشد ضرورت تھی تاکہ اساتذہ اپنی توجہ تعلیم کے اصل مقصد پر مرکوز رکھ سکیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایبٹ آباد، ڈاکٹر وردہ قتل کیس میں ملزمان کا مزید تین روزہ ریمانڈ منظور

انہوں نے بتایا کہ صوبے میں پوسٹنگ اور ٹرانسفر پر پابندی عائد ہے اور 400 سے زائد سفارشات موصول ہونے کے باوجود کسی کو بھی تسلیم نہیں کیا گیا۔

نئی پالیسی میں موجودہ سکول میں مدتِ تعیناتی، اسٹوڈنٹ ٹیچر ریشو اور سالانہ تعلیمی نتائج کو اہم اشاریوں کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں، معذوری، بیوہ پن، علیحدگی اور شوہر/بیوی کی تعیناتی کو بھی پالیسی میں اہم وزن دیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے دیگر محکموں کو بھی میرٹ پر مبنی ٹرانسفر پالیسی متعارف کروانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ صحت اور تعلیم ہماری اولین ترجیحات ہیں اور کمزور محکمے مستقبل اور صحت سے کھیلنے کے مترادف ہیں۔

Scroll to Top