لائیو شو میں افغانی کہنے پر جلال خان آپے سے باہر، شفیع جان کو گالی دے دی

لائیو شو میں جلال خان اور شفیع جان کے درمیان گرما گرم بحث ہوئی، جلال خان نے نازیبا الفاظ کہہ دیے۔

نجی ٹی وی کے لائیو پروگرام میں خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات شفیع جان اور مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی جلال خان کے درمیان سخت لفظی گولہ باری ہوئی۔

اینکر کے سوال کے جواب میں شفیع جان نے کہا کہ جلال خان کی مذاکرات کی پیشکش غیر سنجیدہ ہے کیونکہ ایک افغانی شہری پاکستان تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کو مذاکرات کی پیشکش کر رہا ہے، اس کے پاس اختیار کیا ہے۔

جلال خان غصے میں آگئے اور شفیع جان کو نازیبا الفاظ کہہ دیے جس کے بعد دونوں کے درمیان گرما گرمی شروع ہو گئی۔

جلال خان نے شفیع جان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا افغانی تو ہے، افغانی تیرا باپ ہے، شفیع جان نے جواباً کہا آپ سمگلر ہیں، آپ منشیات فروش ہیں۔

اینکر نے بار بار دونوں کو پروگرام کے ٹاپک پر واپس لانے کی کوشش کی لیکن بحث مزید شدت اختیار کر گئی، اس دوران شیر افضل مروت کو بھی مداخلت کرنا پڑی۔

شیر افضل مروت نے کہا آپ دونوں اپنے بارے میں عوامی رائے خراب کر رہے ہیں اور شفیع جان سے استفسار کیا کہ اگر یہ افغانی ہے تو ثبوت پیش کریں، جلال خان نے وضاحت کی کہ وہ ایک پاکستانی ہیں اور اس بات پر فخر کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اختیار ولی کی پریس کانفرنس: معاون خصوصی شفیع جان کاسخت ردعمل

جلال خان ضلع پشاور سے تعلق رکھتے ہیں اور فروری 2024 سے خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلی کے رکن ہیں، انہوں نے حلقہ پی کے 79 پشاور 8 سے 16,031 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔

Scroll to Top