کیا آپ کا صبح کا ناشتہ آپ کا وزن بڑھا رہا ہے؟ ان 5 عام غلطیوں سے بچیں

اسلام آباد: صبح کا ناشتہ جسمانی صحت اور ذہنی کارکردگی کے لیے انتہائی اہم سمجھا جاتا ہے۔

ماہرینِ غذائیت کے مطابق ناشتہ دن کی پہلی توانائی فراہم کرتا ہے، میٹابولزم کو متحرک رکھتا ہے اور دن بھر کی سرگرمیوں کے لیے جسم کو تیار کرتا ہے۔

صحت مند اور متوازن ناشتہ نہ صرف جسمانی توانائی بڑھاتا ہے بلکہ دماغ کی کارکردگی کو بھی بہتر بناتا ہے، بھوک کو قابو میں رکھتا ہے اور وزن کے کنٹرول میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

تاہم 40 سال کی عمر کے بعد ناشتہ میں مناسب غذائی اجزاء شامل نہ کرنا یا ناشتہ مکمل طور پر چھوڑ دینا جسمانی وزن اور مجموعی صحت پر منفی اثر ڈال سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق وزن بڑھانے والی ناشتے کی عام غلطیاں درج ذیل ہیں:

مناسب مقدار کا خیال نہ رکھنا: ناشتہ زیادہ مقدار میں کرنے سے وزن بڑھنے کا خطرہ بڑھتا ہے۔ ہر کھانے کی مناسب مقدار کے مطابق ناشتا کرنا ضروری ہے۔

زائد شکر کا استعمال: میٹھے مشروبات، پیسٹریز اور شیریلز فوری توانائی تو دیتے ہیں مگر جلد ختم ہو جاتی ہے، جس سے دوبارہ بھوک لگتی ہے اور اضافی کھانے کا امکان بڑھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : راولپنڈی پولیس کا مظاہرین کی طرف مارچ، تحریک انصاف ورکران کی دوڑیں لگ گئیں

پروٹین کی کمی: ناشتے میں پروٹین کم ہونے سے پیٹ جلد خالی ہو جاتا ہے۔ انڈے، دہی، دالیں یا پروٹین شیک شامل کرنے سے دن بھر بھوک قابو میں رہتی ہے۔

فائبر کی کمی: فائبر وزن کنٹرول میں مدد دیتا ہے اور پیٹ دیر تک بھرا رکھتا ہے۔ اوٹمیل، سبزیوں والا آملیٹ یا پھل ناشتے میں شامل کرنے سے وزن بڑھنے کے امکانات کم ہو جاتے ہیں۔

ناشتہ چھوڑ دینا: کچھ لوگ وزن کم کرنے کے لیے ناشتہ چھوڑ دیتے ہیں، لیکن ماہرین کے مطابق یہ میٹابولزم سست کر دیتا ہے اور موٹاپے کے خطرے کو بڑھا دیتا ہے۔

Scroll to Top