ظفر علی شاہ
لوئر دیر: نو سال گزرنے کے باوجود تیمرگرہ میڈیکل کالج میں کلاسز کا اجراء نہ ہوسکا۔
تفصیلات کے مطابق دو سال قبل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمر گرہ کو میڈیکل کالج (ٹیچنگ ہسپتال) کا درجہ دیا گیا تھا۔ کالج کا تعمیراتی کام مکمل ہوچکا ہے۔
جبکہ پروفیسرز اور پرنسپل سمیت اساتذہ کی تقرریاں بھی کی جا چکی ہیں۔ اس کے باجود کالج میں تدریسی عمل شروع نہیں ہوسکا۔
یہ بھی پڑھیں: میڈیکل ٹیسٹ کی فیسوں میں مزید 5.36 فیصد اضافہ
رابطہ کرنے پر کالج کے سپرنٹنڈنٹ نے پختون ڈیجیٹل کو بتایا کہ خیبر میڈیکل یونیورسٹی کی جانب سے میڈیکل کالج کا وزٹ ہونا باقی جس کے بعد ہی تدریسی عمل کا باقاعدہ آغاز کیا جاسکے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ کالج میں ٹیچنگ اسٹاف کی بھی کمی ہے۔ تدریسی عمل شروع کرنے سے پہلے تدریسی عملے کو پورا کرنے کےلئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں۔