سہیل آفریدی کا لاہور دورہ، اہم ملاقاتوں کا شیڈول پختون ڈیجیٹل نے حاصل کر لیا

شیراز احمد شیرازی

لاہور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے لاہور دورے کا تفصیلی شیڈول سامنے آ گیا ہے، جس کے مطابق وزیراعلیٰ آج مختلف سیاسی و تنظیمی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ پختون ڈیجیٹل نے وزیراعلیٰ کے دورے کا شیڈول حاصل کر لیا ہے۔

شیڈول کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا آج صبح 10 بجے مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں گے، جبکہ ساڑھے دس بجے عمر چیمہ اور گیارہ بجے ڈاکٹر یاسمین راشد سے ملاقات طے ہے۔ دوپہر 12 بجے وزیراعلیٰ اعجاز چوہدری سے ملاقات کریں گے۔

شیڈول کے مطابق وزیراعلیٰ ایک بجے سے شام پانچ بجے تک لاہور ہائیکورٹ میں مختلف وفود سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

دورے کے دوران 9 مئی کے قیدیوں اور ان کے اہلِ خانہ سے ملاقات بھی پروگرام کا حصہ ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ آئی ایل ایف کنونشن اور آئی ایس ایف انصاف یوتھ ونگ کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے، جبکہ ٹکٹ ہولڈرز، تنظیمی عہدیداران اور کارکنان سے ملاقاتیں بھی شیڈول میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : تختی خیل آپریشن کے زخمیوں کی عیادت کے لیے کمانڈر 116 بریگیڈ اور آر پی او بنوں ہسپتال پہنچ گئے

شام پانچ بجے وزیراعلیٰ زمان پارک اور شام چھ بجے ظلے شاہ کے گھر جائیں گے، جبکہ شام سات بجے محمود الرشید کی رہائش گاہ کا دورہ کریں گے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو رات آٹھ بجے فوڈ اسٹریٹ میں عشائیہ دیا جائے گا، جس کے بعد وہ صنم جاوید اور فلک جاوید کی رہائش گاہ بھی جائیں گے۔

Scroll to Top