سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر بلوچستان کے ضلع پنجگورمیں کارروائی کرتے ہوئے4دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پرپنجگور میں بھارتی پراکسی تنظیم فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کاروائی کی ۔
بیان کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے 4 خوارج کو جہنم واصل کر دیا ۔
کاروائی کے دوران ہلاک ہونے والے بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ہلاک ہونے والے دہشت گردعلاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہے تھے۔
علاقے میں مزید کسی بھی بھارتی سرپرستی یافتہ خارجی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس/سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ’’عزمِ استحکام‘‘ کے وژن کے تحت انسدادِ دہشت گردی کی بلا تعطل مہم پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گی تاکہ ملک سے غیر ملکی سرپرستی یافتہ دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔





