کابل: افغانستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے پندرہ رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
افغانستان کرکٹ بورڈ کی نیشنل سلیکشن کمیٹی کے مطابق دونوں ایونٹس میں افغان ٹیم کی قیادت اسٹار اسپنر راشد خان کریں گے۔
اعلان کے مطابق افغانستان کی ٹیم متحدہ عرب امارات میں ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی، جو 19 سے 22 جنوری تک افغانستان کی میزبانی میں منعقد ہوگی۔
ACB Name AfghanAtalan Squad for the West Indies Series and the ICC Men’s T20 World Cup 2026
Kabul – December 31, 2025: The Afghanistan Cricket Board’s National Selection Committee has finalized the AfghanAtalan Squad for the upcoming T20I series against the West Indies and the… pic.twitter.com/odBoCbMAWy
— Afghanistan Cricket Board (@ACBofficials) December 31, 2025
اسکواڈ میں آل راؤنڈر گلبدین نائب اور فاسٹ بالر نوین الحق کی واپسی ہوئی ہے، جس سے ٹیم کے بیٹنگ اور بولنگ شعبے کو مزید مضبوطی ملنے کی توقع ہے۔
افغان اسکواڈ میں راشد خان (کپتان)، ابراہیم زادران (نائب کپتان)، محمد اسحاق، رحمان اللہ گرباز، صدیق اللہ اتل، شاہد اللہ کمال، درویش رسولی، عظمت اللہ عمرزئی، گلبدین نائب، محمد نبی، نور احمد، مجیب الرحمان، نوین الحق، فضل حق فاروقی اور عبداللہ احمد زئی شامل ہیں۔
افغانستان کرکٹ بورڈ کے مطابق اے ایم غضنفر، اعجاز احمد زئی اور ضیاء الرحمان شریفی کو ریزرو کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : دعا ہے نئے سال کا ہردن ملکی سالمیت، قومی ہم آہنگی کی نوید لیکرآئے، صدر اور وزیراعظم
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں افغانستان اپنا پہلا میچ 8 فروری کو چنئی میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا، جس کے لیے ٹیم بھرپور تیاریوں میں مصروف ہے۔
افغان کرکٹ حکام کا کہنا ہے کہ متوازن اسکواڈ کے انتخاب کا مقصد ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا اور بین الاقوامی سطح پر ٹیم کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنا ہے۔





