این سی سی آئی اے کی ہری پور میں بڑی کارروائی

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے ہری پورمیں بڑی کارروائی کرتے ہوئے چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

جاری اعلامیے کے مطابق این سی ایم ای سی کی سائبر ٹپ لائن پر کارروائی گئی اور ملزم وقاص احمد کو ہری پور سے گرفتار کرلیا گیا۔

 بتایا گیا کہ ​ملزم کے قبضے سے چائلڈ پورنوگرافی کا بھاری مواد برآمد ہوا، ملزم موبائل فون اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا استعمال کرتا تھا۔

مزید بتایا گیا کہ ملزم کے خلاف سائبر کرائم سرکل ایبٹ آباد میں مقدمہ درج کرلیا گیا اور مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Scroll to Top