وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان، انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ عوام نے جھوٹی تبدیلی کے دعوے داروں کو مسترد کر دیا ہے۔
مالاکنڈ میں وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان، انجینئر امیر مقام نے نادرا سینٹر کا افتتاح کیا اور اپنے خطاب میں عوام کی خدمت کو ترجیح دینے پر زور دیا۔
انجینئر امیر مقام نے مالاکنڈ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن ہمیشہ سے عوام کی خدمت کے لیے کوشاں رہی ہے اور یہ خدمت کا سفر مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔
امیر مقام نے کہا کہ پاکستان ہے تو سیاست ہے اور سب معاملات میں پاکستان کی سالمیت مقدم ہونی چاہیے۔
وفاقی وزیر نے وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے وہ دن رات کوشاں ہیں اور پاکستان اب تیزی کے ساتھ ترقی کے منازل طے کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قومی بحران میں اختلافات پسِ پشت ڈالنے ہوں گے، بینظیر اور نوازشریف نے 20سالہ تلخیوں کا خاتمہ کیا، رانا ثنااللہ
وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا کہ عوام نے جھوٹی تبدیلی کے دعوے داروں کو مسترد کردیا ہے اور ملک دشمن عناصر پاکستان کو ترقی کرتا ہوا نہیں دیکھ سکتے انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کا یہ سفر بلا تعطل جاری رہے گا۔





