خیبرپختونخواسمیت ملک کے دیگرحصوں شدید سردی کی پیشگوئی

خیبرپختونخواسمیت ملک کے دیگرحصوں شدید سردی کی پیشگوئی،این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک کے مختلف حصوں میں شدید سردی کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق گلگت بلتستان، کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا، پوٹھوہار ریجن اور شمالی بلوچستان میں سردی کی لہر شدت اختیار کر سکتی ہے۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران کوئٹہ، زیارت اور قلات سمیت شمالی بلوچستان کے علاقوں میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی متوقع ہے۔

این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ سخت سرد موسم کے باعث سانس کی بیماریوں میں اضافہ ہو سکتا ہے، اس لیے شہری خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شدید سردی فصلوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے، لہٰذا کاشتکار پیشگی حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں۔

اس کے علاوہ این ڈی ایم اے نے ممکنہ شدید دھند کے پیشِ نظر میدانی علاقوں میں صبح کے وقت سفر کرنے والوں کو محتاط رہنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

Scroll to Top