گوگل نے گوگل میپس کی سیٹنگز اسکرین کو نئے ڈیزائن کے ساتھ صارفین کے لیے متعارف کرانا شروع کر دیا ہے۔
نیا ڈیزائن فی الحال محدود صارفین کے لیے دستیاب ہے اور اسے بیٹا ورژن میں خاص طور پر پکسل فونز پر دیکھا جا سکتا ہے۔
نئی سیٹنگز اسکرین کو زیادہ سادہ اور منظم انداز میں ترتیب دیا گیا ہے جس میں تمام آپشنز سات بڑے حصوں میں تقسیم کیے گئے ہیں تاکہ صارفین کے لیے نیویگیشن آسان ہو سکے۔
اہم تبدیلیوں میں یہ شامل ہے کہ گوگل میپس سے سائن آؤٹ کرنے کا بٹن اب نمایاں جگہ پر موجود ہے، جب کہ پہلے صارفین کو نیچے تک اسکرول کرنا پڑتا تھا۔ اس کے علاوہ سیٹنگز بند کرنے کے لیے اوپر بائیں کونے میں موجود بیک ایرو کی جگہ اوپر دائیں جانب ایکس بٹن دے دیا گیا ہے۔
گوگل نے کچھ آپشنز کو بھی بہتر طریقے سے متعلقہ مینو میں منتقل کیا ہے، تاہم مجموعی ڈیزائن میں ابھی مکمل میٹیریل تھری ایکسپریسیو اسٹائل شامل نہیں کیا گیا، حالانکہ گوگل کی دیگر ایپس میں یہ ڈیزائن پہلے ہی موجود ہے۔





