فیفا ورلڈ کپ سے قبل ہی نیا ریکارڈ قائم ہو گیا

فیفا ورلڈ کپ کے آغاز سے پہلے ہی شائقینِ فٹبال کا زبردست جوش، ایونٹ نے تاریخ رقم کر دی ہے۔

رپورٹس کے مطابق رواں سال ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کے لیے فیفا کو مختلف میچز کے ٹکٹس کی 50 کروڑ سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شائقین کی جانب سے سب سے زیادہ مانگ 17 جون کو میامی میں کھیلے جانے والے کولمبیا اور پرتگال کے میچ کے لیے سامنے آئی ہے جس کے ٹکٹس حاصل کرنے کے لیے غیر معمولی دلچسپی دیکھی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی اس بار امریکا، میکسیکو اور کینیڈا مشترکہ طور پر کر رہے ہیں جہاں یہ میگا ایونٹ 11 جون سے 19 جولائی تک منعقد ہوگا، ٹورنامنٹ میں پہلی بار 48 ٹیمیں شرکت کریں گی۔

فیفا کے مطابق ورلڈ کپ 2026 کی فاتح ٹیم کو 5 کروڑ ڈالر کی خطیر انعامی رقم دی جائے گی جبکہ گزشتہ ایڈیشن کی چیمپئن ٹیم کو 4 کروڑ 20 لاکھ ڈالر انعام میں دیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ارشد ندیم کی مہارت پر فیفا کے صدر بھی داد دینے پر مجبور

اسی طرح رنر اپ ٹیم کے لیے 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔

Scroll to Top