بگ بیش میں رضوان اور بابر اعظم سست ترین بیٹرز میں سرفہرست

آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ میں سست بیٹنگ کے حوالے سے محمد رضوان اور بابراعظم ٹاپ 2 پوزیشنز پر آگئے ہیں۔

توقعات کے برخلاف دونوں پاکستانی بلے بازوں نے جارحانہ کھیل کے بجائے روایتی اور محتاط انداز اپنایا۔

رواں سیزن میں سٹرائیک ریٹ کے لحاظ سے سب سے سست بیٹنگ کرنے والے بیٹرز میں محمد رضوان پہلے نمبر پر ہیں جنہوں نے 102.74 کے سٹرائیک ریٹ سے 187 رنز سکور کیے۔

رضوان نے 10 اننگز میں 18.7 کی اوسط کے ساتھ یہ رنز بنائے مگر وہ کسی بھی اننگ میں نصف سنچری تک نہیں پہنچ سکے۔

بابر اعظم اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں جن کا سٹرائیک ریٹ 107.48 ہے،انہوں نے 9 میچز میں 28.71 کی اوسط سے 201 رنز سکور کیے جن میں دو نصف سنچریاں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سٹار بلے بازبابر اعظم نے بگ بیش لیگ میں نئی تاریخ رقم کردی

تیسرے اور چوتھے نمبر پر بالترتیب کونسٹاس 110.21 اسٹرائیک ریٹ اور ٹام روجرز 127.50 اسٹرائیک ریٹ موجود ہیں۔

Scroll to Top