لکی مروت میں پھاٹک کے مقام پر ڈاکوؤں نے مسافر بس کو لوٹ لیا، نقدی اور موبائل فونز چھین کر فرار ہوگئے۔
بنوں سے لاہور جانے والی مسافر کوچ کو اسلحہ بردار ڈاکوؤں نے روک کر مسافروں سے نقدی، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان چھین لیا۔
واقعے کے بعد بس میں سوار مسافروں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ ڈاکو واردات کے بعد فرار ہو گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔





