ہوٹل ایسوسی ایشن سوات کا کیپرا کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

سوات: ہوٹل ایسوسی ایشن سوات کا میں خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی (کیپرا) کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر آل سوات ہوٹل ایسوسی ایشن الحاج زاہد خان کی سربراہی میں سوات پیلس ہوٹل میں کالام ہوٹل ایسوسی ایشن کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

جس میں خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی (کیپرا) کی جانب سے مختلف ہوٹلوں کو بھیجے گئے نوٹیفکیشنز اور اکاؤنٹس سیل کرنے کے معاملات پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس میں اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ ہوٹل ایسوسی ایشن کیپرا کے خلاف قانونی جنگ لڑے گی۔ اس مقصد کے لیے ایک لیگل ٹیم تشکیل دی گئی۔

جس کے تحت مینگورہ سے الحاج زاہد خان، کالام ہوٹل ایسوسی ایشن کے صدر حاجی رحمت دین صدیقی، احسان افغان، اور بحرین سے تاج محمد خان کی نگرانی میں پشاور ہائی کورٹ میں کیس دائر کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سوات میں امن اور مہمان نوازی پر برطانوی سیاح خاتون کا حیرت انگیز ردعمل

ہوٹل ایسوسی ایشن نے اگلے مرحلے میں ضلع بھر میں بھرپور احتجاجی تحریک چلانے کا بھی اعلان کیا ہے۔

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ہوٹل انڈسٹری سیاحت کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، اور کیپرا کے ظالمانہ اقدامات کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔

Scroll to Top