آئی ایم ایف نے پاکستان کی سخت معاشی اصلاحات کی تعریف کی

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی چیف کرسٹالینا جارجیوانے پاکستان کی جانب سے سخت معاشی اصلاحات پر تعریف کی اور وزیراعظم شہباز شریف کوکہے ہوئے الفاظ پر قائم رہنے والاشخص قرار دیا۔

ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے دوران جمعہ کے روز پاکستان ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئےکرسٹالینا جارجیوانے کہا کہ پاکستان حکومت نے اصلاحات کو سنجیدگی سے اپنایا ہے اور ان اقدامات کے نتائج پہلے ہی نظر آنا شروع ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ آخرکار ہم بجٹ کے اثرات دیکھ رہے ہیںجس سے وہ وسائل میسر آ رہے ہیں جو عوام کی زندگی بہتر بنانے کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

کرسٹالینا جارجیوانے وزیراعظم شہباز شریف کی پروگرام کی تعمیل اور اس کے نفاذ پر تعریف کی اور کہا کہ وہ واقعی کہے ہوئے پر قائم رہنے والاشخص ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف ہمیشہ وقت کو مؤثر طریقے سے استعمال کرتی ہے تاکہ یہ جانا جا سکے کہ کہاں پیشرفت ہو رہی ہے۔

Scroll to Top