حیدرآباد کے قریب مہران ہائی وے پر افسوسناک واقعہ، 8 جانیں چلی گئیں

حیدرآباد: کوٹری سائٹ روڈ پر ایک کار اور ٹرک کے خوفناک تصادم میں بچوں سمیت 8 افراد ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں مزید 2 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہیں:

10 سالہ تورا بی بی ولد رضا خان، 7 سالہ شاہ زیب ولد غلام حیدر، 5 سالہ عالم خان ولد غلام حیدر، 50 سالہ غلام حیدر ولد مرزا خان، 45 سالہ رضا خان ولد مرزا خان، 40 سالہ مسمات ثمینہ ولد روزی خان، 5 سالہ جنت بی بی ولد رضا خان، 45 سالہ صالی زوجہ غلام حیدر شامل ہے

پولیس نے بتایا کہ حادثے میں ہلاک ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی فیملی سے تھا۔ لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ایس ایس پی کے مطابق ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں، تاہم تحقیقات جاری ہیں تاکہ واقعے کی مکمل تفصیلات سامنے آئیں۔

یہ بھی پڑھیں : ڈیرہ اسماعیل خان،شادی کی تقریب میں افسوسناک واقعہ

جبکہ دوسری جانب ڈیرہ اسماعیل خان: قریشی موڑ کے قریب ایک شادی کی تقریب کے دوران خودکش دھماکے میں چھ افراد جاں بحق اور سات زخمی ہو گئے ہیں۔

دھماکہ ٹھیکیدار یونین کے صدر نورحسن محسود کے گھر میں ان کے بھتیجے کی شادی کی تقریب کے دوران روایتی رقص (اتنڑ) کے دوران ہوا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہیں:

وحید جگری، ایڈووکیٹ عبدالمجید لاگری ، ٹھیکدار رحمان اللہ ، شہزاد عبدالائی ، عنایت اللہ ، چھوٹا وحید شامل ہے

زخمیوں میں شامل ہیں:

وارث خان، نور عالم محسود ، توحید اللہ ، رحمان خان ، سہیل خان برکی ، نذید اللہ شامل ہے۔

زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال/ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا ہے، اور دھماکے کے مقام پر منہدم ہونے والی چھت کا ملبہ ہٹایا جا رہا ہے۔ ہسپتال نے زخمیوں کی فہرست بھی جاری کر دی ہے۔

Scroll to Top