آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ بارش کی نذر، دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیدیا گیا

راولپنڈی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں آج شیڈول جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان اہم میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کا ٹاس مقامی وقت کے مطابق 1 بج کر 30 منٹ پر ہونا تھا، لیکن بارش کے باعث پچ اور اطراف میں کور موجود رہے، جس کی وجہ سے ٹاس نہ ہو سکا۔

بارش کی شدت میں کمی کی امید کی جا رہی تھی، تاہم سوا پانچ بجے تک بارش نہ رکی، جس کے نتیجے میں میچ منسوخ کر دیا گیا۔ دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں پنجاب، جیلوں میں قیدیوں کو پاک بھارت کرکٹ میچ دکھانے کیلئے خصوصی انتظامات

یہ میچ منسوخ ہونے کے بعد گروپ بی میں جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا دونوں 3 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب سرِفہرست اور دوسرے نمبر پر ہیں۔ آسٹریلیا کو سیمی فائنل میں رسائی کے لیے اپنے اگلے میچ میں افغانستان کے خلاف فتح حاصل کرنا ہوگی۔

Scroll to Top