شہزاد اکبر اور بھگوڑے عادل راجہ کیس میں اہم پیش رفت

سفینہ خان

لندن :شہزاد اکبر اور عادل راجا کے کیس میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

آج ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کورٹ میں پیش کیے گئے 25 سالہ نوجوان لوئیس ریگن کے حوالے سے انکشاف ہوا ہے کہ وہ کوئی ہٹ مین نہیں بلکہ ایک صاف شفاف کردار کا حامل طالب علم ہے۔

عدالتی کارروائی کے دوران بتایا گیا کہ لوئیس ریگن کا ابھی تک کوئی کریمنل ریکارڈ موجود نہیں اور تاحال اس کیس میں اس کا کوئی براہِ راست تعلق ثابت نہیں ہو سکا۔

البتہ عدالت کو یہ بتایا گیا کہ یہ طالب علم BMW گاڑی کی خرید و فروخت میں ملوث پایا گیا، وہی گاڑی جو عادل راجا اور شہزاد اکبر کے گھروں پر ہونے والی وارداتوں کے دوران استعمال ہوئی۔

اہم بات یہ ہے کہ کیس میں پیش کیے گئے شواہد کے مطابق پاکستان یا پاکستان کی کسی ایجنسی کا اس معاملے سے دور دور تک کوئی تعلق ثابت نہیں ہوا۔

عدالتی ریکارڈ کے مطابق یہ واقعہ کسی منظم ریاستی سازش کے بجائے ایک عام چوری کی واردات معلوم ہوتی ہے، جسے سوشل میڈیا اور بعض حلقوں میں غیر معمولی رنگ دیا گیا۔

Scroll to Top