ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت،محسن نقوی کا بڑا بیان سامنے آگیا

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ انہوں نے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف سےملاقات کی اور انہیں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے متعلق صورتحال سے آگاہ کیا۔

محسن نقوی نے ایکس پر جاری بیان میں کہاکہ وزیراعظم نے معاملے کے حل کے لیے تمام ممکنہ آپشنز کو کھلا رکھنے کی ہدایت دی ہے۔

ملاقات کے دوران یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ اس معاملے پر حتمی فیصلہ جمعہ یا آئندہ پیر کو لیا جائے گا۔

محسن نقوی کے مطابق حکومت اورپی سی بی اس معاملے کو شفاف اور جلد از جلد حل کرنے کےلیے پرعزم ہیں تاکہ پاکستان کرکٹ کی ساکھ اور مفادات کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

Scroll to Top