پی ٹی آئی اور اپوزیشن کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ختم، اندرونی کہانی سامنے آگئی

پی ٹی آئی اور اپوزیشن کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ختم، اندرونی کہانی سامنے آگئی

شیراز احمد شیرازی
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف اور اپوزیشن کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس آج تقریباً ایک گھنٹہ پانچ منٹ جاری رہا۔ اجلاس کی صدارت سلمان اکرم راجہ نے کی۔ محمود خان اچکزئی کو اجلاس میں خصوصی طور پر مدعو کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں فوری طور پر عمران خان سے ملاقات کے لیے کوئی لائحہ عمل طے نہیں کیا گیا، اور فیصلہ کیا گیا کہ فوکس 8 فروری پر رکھنا چاہیے۔ اجلاس میں تیراہ آپریشن اورمتاثرین کے حوالے سے کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی کے سپریم کورٹ اور اڈیالہ دھرنے کی ناکامی، شیخ وقاص اکرم کی لیک آڈیو نے اندرونی کہانی بے نقاب کر دی

اندرونی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اب تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پیچھے چھپنے لگی ہے اور سیاسی کمیٹی نے محمود خان اچکزئی سے فیس سیونگ مانگ لی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمود خان اچکزئی کچھ دیر بعد ویڈیو بیان جاری کریں گے۔

Scroll to Top