خیبرپختونخوا حکومت کا کلائمیٹ ایکشن بورڈ کے قیام کا اعلان

محمد اعجاز آفریدی

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمنٹنے کے لئے کا کلائمیٹ ایکشن بورڈ کے قیام کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے آئی ایم ایف مشن کو صوبے میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے اقدامات سے آگاہ کر دیا۔

ایک اجلاس کے دوران آئی ایم ایف مشن کو بتایا گیا کہ خیبرپختونخوا حکومت ہر منصوبے کی جانچ پڑتال ماحولیاتی تبدیلی (کلائمیٹ چینج) سیل کے ذریعے کرتی ہے اور اس سیل کے لیے فنڈز جرمن حکومت فراہم کر رہی ہے۔

حکومت نے اعلان کیا کہ کلائمیٹ چینج سیل کو تبدیل کر کے کلائمیٹ ایکشن بورڈ قائم کیا جا رہا ہے، جو دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا ماحولیاتی بورڈ ہوگا۔ اس مقصد کے لیے قانون سازی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اور بورڈ میں تمام متعلقہ محکموں کے اہلکار شامل ہوں گے۔

اجلاس کی میزبانی پلاننگ ڈویژن نے کی اور اس میں تمام صوبوں کے محکمہ منصوبہ بندی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد منصوبوں کے انتخاب اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کی جانچ پڑتال سے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ایبٹ آباد: غیر قانونی، اسمگل شدہ سگریٹ کی بڑی کھیپ تلف

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ صوبائی حکومت نے آئی ایم ایف مشن کو موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اپنے عملی اقدامات سے آگاہ کیا ہے۔

Scroll to Top