آئی سی سی سے رجوع سے متعلق خبروں پر پی سی بی کی وضاحت جاری

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے رجوع کرنے سے متعلق بھارتی میڈیا کے تمام دعوؤں کو مسترد کر دیا ہے۔

ایکس پر جاری بیان میں پی سی بی کے ترجمان عامر میر نے واضح کیا کہ بھارتی اسپورٹس صحافی وکرانت گپتا کے دعوے بے بنیاد ہیں اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔

ترجمان نے کہا کہ ماضی کی طرح ایک بار پھر بھارتی میڈیا کے چند عناصر من گھڑت کہانیاں پھیلانے میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

عامر میر کا کہنا تھا کہ تھوڑا انتظار کیا جائے، وقت خود ثابت کر دے گا کہ درحقیقت کس نے آئی سی سی سے رجوع کیا اور کس نے نہیں۔

Scroll to Top