سپریم کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی صحت کے سلسلے میں اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔
عدالت نے عمران خان کے آنکھ کے چیک اپ کی ہدایت دی ہے اور کہا کہ یہ چیک اپ 16 فروری سے پہلے کروایا جائے۔
عدالت نے یہ بھی ہدایت کی کہ بانی پی ٹی آئی کے بچوں سے فون پر رابطہ کرایا جائے تاکہ وہ والد کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کر سکیں۔
سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے عدالتی ہدایات پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرا دی ہے۔
بنچ نے واضح کیا کہ عمران خان کی صحت کی رپورٹ اور فراہم کی جانے والی سہولیات کے حوالے سے عدالت کی ہدایات پر فوری عمل ہونا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی صحت کیسی،سلمان صفدر نے ملاقات کا احوال بتا دیا
سپریم کورٹ نے یہ بھی ہدایت جاری کی کہ بانی پی ٹی آئی کے بچوں سے بات بھی 16 فروری سے پہلے کروائی جائے۔





