شاہد جان
پشاور: اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے جمعہ 13 فروری 2026 کو ہونے والا صوبائی اسمبلی کا اہم اجلاس ملتوی کر دیا ہے۔
اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، اب یہ اجلاس پیر 16 فروری 2026 کو دوپہر 2 بجے منعقد کیا جائے گا۔
اجلاس کی التوا کے حوالے سے کوئی مخصوص وجہ بیان نہیں کی گئی تاہم شیڈول میں اس تبدیلی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔





