کراچی صرافہ مارکیٹ میں سونا اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئی ہے۔
فی تولہ سونا 8,600 روپے کم ہو کر 5,19,962 روپے پر آ گیا جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 7,373 روپے کی کمی کے بعد 4,45,783 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، فی اونس سونا 86 ڈالر کم ہو کر 4,972 ڈالر پر آگیا۔
چاندی کی قیمت میں بھی کمی واقع ہوئی ہے، مقامی سطح پر چاندی کی فی تولہ قیمت 501 روپے کم ہو کر 8,324 روپے ہو گئی اور 10 گرام چاندی کی قیمت 430 روپے کی کمی کے بعد 7,136 روپے پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 78.40 ڈالر پر پہنچ گئی، اس کمی کے بعد سرمایہ کار محتاط ہو گئے ہیں اور مارکیٹ میں خرید و فروخت کی سرگرمی نسبتاً کم رہی۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمتوں میں پھر اضافہ! آج فی تولہ سونا کتنے کا ہو گیا؟ جانئے
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتیں بین الاقوامی مالیاتی صورتحال اور ڈالر کے اتار چڑھاؤ سے متاثر ہوتی ہیں، جس کا اثر مقامی مارکیٹ پر بھی پڑ رہا ہے۔





