شناختی کارڈ سے محروم شہریوں کے لئے نادرا کا اہم اقدام

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شناختی کارڈ سے محروم شہریوں کے لیے ایک اہم سہولت کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان نادرا کے مطابق پہلی بار شناختی کارڈ کی رجسٹریشن کے لیے اب پیدائش سرٹیفکیٹ کے بغیر بھی درخواست دی جا سکتی ہے اور یہ سہولت 31 دسمبر 2026 تک مؤثر ہوگی۔

نادرا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ متبادل طریقوں سے درخواست گزار کی شناخت کی تصدیق کی جائے گی، شرط یہ ہے کہ اٹھارہ سال یا زائد عمر کی شادی شدہ خواتین کے پاس نکاح نامہ موجود ہو جبکہ غیرشادی شدہ خواتین پر شوہر سے متعلق کوئی شرط لاگو نہیں ہوگی، والدین میں سے کسی ایک کی بائیومیٹرک تصدیق لازمی ہوگی۔

ترجمان نادرا نے مزید کہا کہ پہلی بار نان سمارٹ کارڈ کسی فیس کے بغیر بھی جاری کیا جائے گا، شہریوں سے درخواست ہے کہ رجسٹریشن کے وقت درست معلومات فراہم کریں کیونکہ ولدیت، تاریخ پیدائش اور جائے پیدائش میں بعد میں کوئی تبدیلی ممکن نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی رجسٹرڈ آبادی کتنی؟ راز کھل گیا، نادرا نے سالانہ رپورٹ جاری کر دی

یہ سہولت نادرا آرڈیننس اور شناختی کارڈ کے قواعد و ضوابط کے تحت دی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ شہری شناختی سہولت سے مستفید ہو سکیں۔

Scroll to Top