سائبر حملوں کا خطرہ،قومی سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نےشہریوں کیلیے اہم ہدایات جاری کردیں 

خطے میں جاری کشیدگی کے باعث سائبر حملوں کا خطرہ بڑھ گیا ہے جس کے پیشِ نظر نیشنل سرٹ (ایمرجنسی رسپانس ٹیم) نے نئی ایڈوائزری جاری کر دی۔ حساس اداروں کو فوری حفاظتی اقدامات کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

ایڈوائزری کے مطابق حکومتی، دفاعی اور مالیاتی ادارے ممکنہ ہدف ہو سکتے ہیں۔ ڈیپ فیکس، اسپیئر فشنگ اور ڈی ڈی او ایس حملوں کا خدشہ ہے۔ سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹس، بینکنگ اور فنانشل سسٹمز کو بھی رینسم ویئر حملوں کا خطرہ ہے۔

نیشنل سرٹ نے سرکاری ملازمین اور عوام کو مشکوک لنکس اور ایپس سے محتاط رہنے، ملٹی فیکٹر آتھنٹی کیشن استعمال کرنے اور سسٹمز اپڈیٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کے لیے سفارتخانے کی 24 گھنٹے ہیلپ لائن فعال

آئی ٹی ٹیموں کو فوری تھریٹ ہنٹنگ اور سیکیورٹی آڈٹ کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

Scroll to Top