آپریشن غضب للحق جاری! ننگرہار میں خوگانی بیس تباہ، افغان طالبان پسپائی پر مجبور

آپریشن غضب للحق جاری! ننگرہار میں خوگانی بیس تباہ، افغان طالبان پسپائی پر مجبور

افغانستان کے صوبے ننگرہار میں پاک افواج کی کامیاب زمینی اور فضائی کارروائیوں کے بعد خوگانی بیس مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ کارروائی افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے لیے کی گئی، اور دشمن کو ہر محاذ پر شدید پسپائی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

پاک فوج کی جانب سے جاری کردہ اطلاعات کے مطابق، آپریشن غضب للحق تاحال جاری ہے اور اپنے تمام اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان کی موثر زمینی اور فضائی کارروائیاں دشمن کے منصوبوں کو ناکام بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق، افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کو بلا اشتعال جارحیت کے بعد شدید نقصان پہنچا ہے، اور ان کی نقل و حمل محدود ہو گئی ہے۔ خوگانی بیس کی تباہی دشمن کے لئے ایک بڑا دھچکا ہے اور اس سے خطے میں ان کی کارروائیوں پر براہ راست اثر پڑا ہے۔

پاک فوج کی کارروائیوں میں نہ صرف دشمن کے ٹھکانے نشانہ بنائے گئے بلکہ دہشت گردوں کی حوصلہ شکنی بھی کی گئی، تاکہ مستقبل میں سرحد پار سے حملوں کے امکانات کو کم کیا جا سکے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن پاکستان کی قومی سلامتی اور خطے میں امن قائم رکھنے کی کاوشوں کا حصہ ہے۔

Scroll to Top