ایران کی لمبی جنگ کی تیاری،خلیجی ممالک پر 450 میزائل اور 1,140 ڈرونز سے حملہ

ایران کی لمبی جنگ کی تیاری،خلیجی ممالک پر 450 میزائل اور 1,140 ڈرونز سے حملہ

ایران نے خلیجی ممالک پر 450 میزائل اور 1,140 ڈرونز سے حملے کیے ہیں، جس کے نتیجے میں خطے میں کشیدگی شدید حد تک بڑھ گئی ہے۔

ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز نے بتایا کہ بحرین کے علاقے شیخ عیسیٰ میں امریکی فضائی اڈے کو نشانہ بنایا گیا، جس میں 20 ڈرون اور 3 میزائل داغے گئے۔ حملے کے دوران امریکی ایئر بیس کی مرکزی کمانڈ اور ہیڈ کوارٹر کی عمارت تباہ ہوئی جبکہ ایندھن کے ٹینکوں میں آگ لگ گئی۔

ایرانی پاسداران انقلاب کے سینئر مشیر نے اعلان کیا کہ اب آبنائے ہرمز کو بند کر دیا گیا ہے اور جو بھی جہاز اس سے گزرنے کی کوشش کرے گا اسے نشانہ بنایا جائے گا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق کمانڈر انچیف کے مشیر ابراہیم جباری نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ہر جہاز کو ایرانی بحریہ اور پاسداران انقلاب تباہ کر دیں گے۔

ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز عالمی تیل کی اہم ترین گزرگاہ ہے، جہاں سے تقریباً 20 فیصد تیل کی ترسیل ہوتی ہے۔ اس کی ممکنہ بندش سے عالمی توانائی منڈی میں شدید بے چینی پیدا ہو گئی ہے اور تیل کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ متوقع ہے۔

ایرانی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری جنرل علی لاریجانی نے کہا ہے کہ ایران نے لمبی جنگ کی تیاری کر رکھی ہے اور اپنی 6 ہزار سالہ تہذیب کا دفاع کسی بھی قیمت پر کرے گا۔

یہ پیش رفت خلیج میں پہلے سے جاری کشیدگی میں ایک نیا اضافہ ہے اور بین الاقوامی برادری کی جانب سے فوری طور پر صورتحال پر گہری نگرانی کی جا رہی ہے۔

Scroll to Top