خیبر پختونخوا حکومت نے گریڈ 18 میں مستقل بنیادوں پر ترقی پانے والے 345 میڈیکل آفیسرز کی سیٹ ایکچولائزیشن کے لیے مختلف ہسپتالوں میں تبادلے اور تعیناتی کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
ان ڈاکٹروں کی ترقی کا نوٹیفکیشن 10 فروری 2026 کو جاری کیا گیا تھا، جس کی روشنی میں اب ان سینئر میڈیکل آفیسرز کو نئے عہدوں پر تعینات کیا گیا ہے۔
محکمہ صحت کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ڈاکٹر امجد سہیل کو ڈی ایچ کیو چارسدہ، ڈاکٹر محمد ندیم کو سول ہسپتال کیل ہری پور، ڈاکٹر علی خان کو کیٹگری ڈی ہسپتال جمال آباد چارسدہ اور ڈاکٹر نور اللہ خان کو ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز تعینات کیا گیا ہے۔
اسی طرح ڈاکٹر صدف جلال خان کو سول ہسپتال نواب کلے مہمند، ڈاکٹر نادیہ زیب کو ڈی ایچ کیو نوشہرہ اور ڈاکٹر ارشاد علی کو سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال سوات میں ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔
اعلامیے کے مطابق دیگر تعیناتیوں میں ڈاکٹر حنا خان کو ڈی ایچ کیو ہسپتال مردان، ڈاکٹر بی بی حفصہ کو ڈی ایچ کیو ہسپتال کرک، ڈاکٹر سعدیہ اکبر کو ڈی ایچ کیو شانگلہ، ڈاکٹر زیب نوشین کو آر ایچ سی جوار بونیر، ڈاکٹر عابد علی کو کیٹگری سی ہسپتال حویلیاں ایبٹ آباد جبکہ ڈاکٹر عرفان الدین کاکنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ تبادلہ کیا گیا ہے۔




