سیکیورٹی فورسز کی بڑی کاروائی ،اہم افغان کمانڈر نصرت اللہ ہلاک

پاک افغان سرحدی علاقے خرلاچی میںسیکیورٹی فورسز اور افغان طالبان کے درمیان فائرنگ اور آرٹلری کا شدید تبادلہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں افغان طالبان کا ایک اہم کمانڈر نصرت اللہ عرف کوچی ہلاک ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ جھڑپ 3 مارچ 2026 کو اس وقت پیش آئی جب سرحدی حدود کے تنازع یا اشتعال انگیزی کے باعث دونوں جانب سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔

پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی اور آرٹلری فائرنگ کے نتیجے میں افغان طالبان کے اولسوال (کمانڈر) نصرت اللہ کوچی کی ہلاکت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

سرحدی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس جھڑپ کے بعد علاقے میں صورتحال کشیدہ ہے اور سیکیورٹی فورسز ہائی الرٹ پر ہیں۔

Scroll to Top