اوگرا کے ترجمان عمران غزنوی نے واضح کیا ہے کہ ملک میں اس وقت پیٹرول اور ڈیزل وافر مقدار میں موجود ہیں اور کسی قسم کی قلت نہیں ہے۔
ترجمان اوگرا نے بتایا کہ حالیہ دنوں میں قیمتوں میں اضافے کی افواہوں کے باعث لوگ زیادہ سے زیادہ ایندھن خریدنے کی کوشش کر رہے تھے، تاہم مارکیٹ میں اب یہ افواہیں دم توڑ گئی ہیں اور افراتفری ختم ہو چکی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر کے پیٹرول پمپس کی سخت مانیٹرنگ جاری ہے اور تمام آئل کمپنیوں پر بھی گہری نظر رکھی جا رہی ہے تاکہ ایندھن کی فراہمی میں کوئی خلل نہ آئے۔
عمران غزنوی نے عوام سے اپیل کی کہ اگر کسی پیٹرول پمپ پر قلت، ذخیرہ اندوزی یا زائد قیمت کے معاملات نظر آئیں تو فوری اطلاع دیں تاکہ بروقت کارروائی کی جا سکے۔
اوگرا کے اس بیان سے واضح ہو گیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں پیٹرول اور ڈیزل کی فراہمی بلا تعطل جاری ہے اور عوام کو افراتفری یا ذخیرہ اندوزی کی وجہ سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔





