توانائی کا بحران پوری دنیا کا مسئلہ ہے، عوام پر بوجھ کم کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، رانا مشہود

Pakistan SCO Summit 2026

چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ موجودہ عالمی حالات میں توانائی کا بحران صرف پاکستان نہیں بلکہ پوری دنیا کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے تاہم حکومت پوری ذمہ داری کے ساتھ اس صورتحال کو سنبھال رہی ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کی اولین ترجیح ملک میں ایندھن کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

رانا مشہود کا کہنا تھا کہ حکومت مہنگائی اور عالمی تنازعات کے نتیجے میں عوام کو پیش آنے والی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے، اسی لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ عالمی منڈی کے دباؤ کا بوجھ عوام پر کم سے کم منتقل کیا جائے۔

انہوں نے عوام کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ جیسے ہی عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی آئے گی، اسی تناسب سے اس کا فائدہ براہِ راست پاکستانی عوام تک پہنچایا جائے گا۔

چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام نے اس بات پر زور دیا کہ مشکل حالات میں قوم کا تعاون اور اتحاد ہی حکومت کی سب سے بڑی طاقت ہے، اور انشاء اللہ ہم بحیثیت قوم متحد ہو کر اس مشکل مرحلے سے بھی سرخرو ہو کر نکلیں گے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top